Home Crime سرگودھا: خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار، مریم نواز نے...

سرگودھا: خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار، مریم نواز نے ملزم کی تصویر شئیر کردی

0
ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نارووال چوک مرید کے پر ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے گرفتار اہلکار کی لاپ اپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’گرفتار! ہراسمنٹ کے لیے زیرو ٹالرنس‘۔

دوسری جانب بہاولپور کے علاقے یزمان میں بھی خواتین کو چھیڑنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم پولیس کو دیکھ کر بھاگا، تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here