Home Azad Kashmir کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈویژن میرپور میں ویزہ ایجنٹوں...

کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈویژن میرپور میں ویزہ ایجنٹوں کے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں اضلاع میں تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردیں ہیں ۔

0
فوٹو: فائل

میرپور:کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈویژن میرپور میں ویزہ ایجنٹوں کے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردیں ہیں جو اپنے اپنے ضلع میں ویزہ ایجنٹوں اور ایجنسیوں کے متعلق اپنی سفارشات 31اکتوبر تک کمشنر میرپور ڈویژن کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔

فوٹو: فائل

تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن کو شکایات ملی ہیں کہ ڈویژن میرپور میں ویزہ ایجنٹوں کی طرف سے لوگوں کو اچھے روزگار کے لیے بیرون ملک لے جانے، ورغلانے اور ویزہ کی آڑ میں لوگوں سے جمع پونجی ہتھیالیتے ہیں اور جب ویزہ وغیرہ نہیں ملتا تو متاثرین ویزہ ایجنٹ مافیا سے رقم واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش کردیا جاتا ہے اس ساری صورتحال کے تدارک کے لیے کمشنر میرپور ڈویژن نے ضلع میرپور اور کوٹلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میرپوراورکوٹلی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردی ہیں ۔جبکہ ضلع بھمبر میں اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ سب ڈویژن کو چیئرمین،تحصیلدار متعلقہ اور ایس ایچ او متعلقہ کو ممبرتحقیقاتی مقرر کیا گیا ہے۔

ان کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس خوفناک گھمبیر اور مجرمانہ صورتحال کا فوری تدارک کرنے کے لئے اپنی سفارشات آئندہ31اکتوبر 2025 تک ارسال کرنے کی پابندہونگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here