Home Azad Kashmir حمد باری تعالیٰ

حمد باری تعالیٰ

0
محمد رفیق بھٹی—فائل فوٹو

حمد باری تعالیٰ

اس زمیں کی مٹی ہوں آسماں کا پانی ہوں
کائنات کے خالق میں تری کہانی ہوں

تری زات کا مظہر ہے اگر مرا پیکر
تو بھی لامکانی ہے میں بھی لامکانی ہوں

سوچ کا سلیقہ ہے ہست و بود کا منظر
جو بھی ہے مرا اَوَّل میں اُسی کا ثانی ہوں

راز کب کُھلے گا یہ بات کب بنے گی وہ
کیا کسی کا مظہر ہوں یا کسی کا بانی ہوں

حاصل تمنا ہوں حُسن ہوں تدبُّر کا
خواہشوں کے ساگر میں موج کی روانی ہوں

یں نے ہی بتایا ہے راز تیری ہستی کا
تُو مرا نشانہ ہے میں تری نشانی ہوں

کس طرح رفیق اُس کو رازِ دل بتاؤں میں
جس کا وہ بڑھاپا ہے اُس کی میں جوانی ہوں

شاعر:محمد رفیق بھٹی
میرپور آزاد کشمیر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here